سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو اٹلی کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی اور کینیڈا کی ہم منصب میلانی جولی سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق جی7 ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں مختلف شعبوں میں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں اٹلی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔
اٹلی میں ہونے والے جی7 ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس اجلاس میں مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔