ریاض میٹرو کے تین ٹریکس یکم دسمبر کو عام افراد کےلیے کھولے جائیں گے
ریاض میٹرو کے تین ٹریکس یکم دسمبر کو عام افراد کےلیے کھولے جائیں گے
بدھ 27 نومبر 2024 21:41
میٹرو روزانہ صبح چھ سے آدھی رات تک کام کرے گی ( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض رائل کمیشن کا کہنا ہے’ میٹرو سروس کے مجموعی طورپر 6 ٹریک میں سے پہلے مرحلے میں 3 ٹریکس کا افتتاح کیا گیا ہے۔‘
ریلوے اتھارٹی کی جانب سے کی گئی کلر کوڈنگ کے مطابق ’بلو لائن‘ شارع العلیا سے البطحا جبکہ ’یلو لائن‘ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ’پرپل لائن‘ عبدالرحمان بن عوف روڈ سے شیخ حسن بن حسین روڈ کے لیے ہے جس کا آغاز اتوار یکم دسمبر سے ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق 15 دسمبر کو مزید تین ٹریکس کو کھولا جائے گا جن میں ’ریڈ لائن‘ شاہ عبداللہ روڈ ’گرین لائن‘ شاہ عبدالعزیز روڈ شامل ہیں جبکہ اورنج لائن پر سروس کا آغاز 5 جنوری 2025 سے کیا جائے گا جو مدینہ منورہ شاہراہ کے لیے ہے۔
الاخباریہ کے مطابق پہلے مرحلے میں ریاض میٹرو یکم دسمبر سے عوام کے استعمال کےلیے دستیاب ہوگئی روزانہ صبح چھ سے آدھی رات تک کام کرے گی۔
ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے جبکہ سٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں۔