سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ 27 نومبر 2024 کو ریاض میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔
میٹرو سروس سے ریاض کے ٹریفک ازدحام میں کافی حد تک بہتری آنے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں
-
’دبئی میٹرو بلیو لائن‘ منصوبے پر کام اس سال شروع ہوگاNode ID: 845921
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق افتتاح سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض میٹرو کے حوالے سے وڈیو دکھائی گئی جس میں بتایا گیا تھا میٹرو سروس ایک عظیم منصوبہ تھا جو اس دورِحکومت میں مکمل ہوا۔
ریاض میٹرو کے 6 ٹریکس ہیں جن کی مجموعی لمبائی 176 کلو میٹر ہے جبکہ سٹیشنز کی تعداد 85 ہے جن میں 4 مرکزی سٹیشنز شامل ہیں۔
اس موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بے مثال معاونت اور سرپرستی سے میٹرو سروس جو کل تک ایک منصوبہ تھا آج حقیقت میں ہمارے سامنے ہے، یہ سروس اہل ریاض اور یہاں آنے والوں کے لیے مثالی سہولت فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ ریاض میٹر پہلے مرحلے میں تین روٹس کے لیے سروس شروع کی جا رہی ہے۔
بعدازاں دسمبر کے وسط تک مزید تین روٹس کے لیے سروس شروع کردی جائے گی۔
#خادم_الحرمين_الشريفين يفتتح مشروع #قطار_الرياض، الذي يُعد العمود الفقري لـ "شبكة النقل العام بمدينة الرياض" وأحد عناصر منظومة النقل فيها.#الهيئة_الملكية_لمدينة_الرياض#RCRC | #Riyadhmetro#واس pic.twitter.com/V0KjLpVHHo
— واس الأخبار الملكية (@spagov) November 27, 2024