لائیو: حج درخواستیں وصول کرنے کے آخری پانچ روز، بینک سنیچر اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے
یہ لائیو پیج مزید اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ سال کی نسبت پہلے 10 دن میں 11 ہزار زیادہ حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ مجموعی طور پر 40 ہزار درخواستیں سامنے آچکی ہیں۔‘
انہوں نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا کہ ’نامزد بینک سنیچر اور اتوار کو بھی حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔‘
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’ریگولر سکیم کے تحت دو لاکھ روپے کی ادائیگی سے حج کی بکنگ کروائی جا سکتی ہے، حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ تین دسمبر ہے۔‘
اسلام آباد کے چوکوں میں ہم پر فائر کیے گئے : علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ ’اسلام آباد کے چوکوں میں ہم پر فائر کیے گئے۔‘
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جمعے کو خیبرپختونخوا اسمبلی سے اپنے خطاب میں وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چیلینج کرتا ہوں کہ لگاؤ گورنر راج، ہمت ہے تو کرو ایسا۔ مجھے پتا ہے تم میں اتنی ہمت نہیں ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ڈی چوک کے ڈرامے نہ دکھائیں، ہم پر 26 نمبر چونگی پر گولیاں چلائی گئیں۔ اسلام آباد کے چوکوں پر مجھ پر فائر کیے گئے۔ چائنا چوک اور ڈی چوک میں گولیاں چلائی گئیں، کیا ہمارا خون سفید ہے کہ ہم دہشت گردی کا مقابلہ کریں۔‘
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ’ہمیں عمران خان کی رہائی جلد سے جلد چاہیے۔ اگر آپ یہی فسطائیت جاری رکھیں گے اور ہم پر گولیاں چلائیں گے تو جواب بھی گولیوں سے ملے گا۔‘
پی ٹی آئی کا مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر پابندی کی قرارداد لانے کا فیصلہ
پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ’ہم بھی خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر پابندی لگانے کی قرارداد لے کر آئیں گے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ‘خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی بات بھی احمقانہ ہے۔‘