Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ زائرین نامعلوم افراد سے کرنسی تبدیل نہ کرائیں ، وزارت حج کا انتباہ

لائسنس یافتہ منی چینجرسے رقم تبدیل کرائیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت حج نے عمرہ زائرین کو انتباہ دیا ہے کہ اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت نامعلوم افراد سے رابطہ نہ کریں بلکہ لائسنس یافتہ منی چینجرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔
سق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے عمرہ پر آنے والے زائرین اپنے سامان ،نقدی اور سفری دستاویزات کا خاص خیال رکھیں۔
وزارت نے کرنسی تبدیل کرانے کے حوالے سے عمرہ زائرین کو خصوصی طورپر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت کا کہنا ہے کہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کراتے وقت کسی انجان شخص کی باتوں میں نہ آئیں اور نہ ہی کرنسی تبدیل کرانے کے لیے ان کی خدمات حاصل کریں۔
عمرہ زائرین اپنے ملک کی کرنسی تبدیل کرانے کے لیے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ میں لائسنس یافتہ منی چینجر سے رابطہ کریں تاکہ کسی قسم کی جعل سازی کا شکار نہ ہوں۔
کرنسی تبدیل کرانے سے قبل اس دن اور وقت کے مطابق تبدیلی کے ریٹ کا جائزہ لیں جو ہرمنی چیجنر کے پاس موجود ہوتا ہے علاوہ ازیں رقم تبدیل کرانے سے قبل اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ جس ادارے سے رابطہ کررہے ہیں وہ لائسنس یافتہ ہے یا نہیں ۔ رقم تبدیل کرانے کے بعد منی چینجنر سے رسید لینا نہ بھولیں تاکہ کیونکہ وہ کسی بھی موقع پر آپ کے کام آسکتی ہے۔
 

شیئر: