جازان ملک کا گرم ترین اور تبوک سرد ترین شہر
’ملک کا سرد ترین شہر تبوک اور القریات ہے جہاں صرف 4 ڈگری رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو خلاف معمول جازان ملک کا گرم ترین شہر ہے جہاں درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کا سرد ترین شہر تبوک اور القریات ہے جہاں صرف 4 ڈگری رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ملک کے دیگرگرم ترین شہروں میں مکہ مکرمہ ہے جہاں درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ہے جبکہ جدہ اور القنفذہ میں 31 سینٹی گریڈ رہے گی‘۔
’دوسری طرف ملک کے دیگر سرد ترین شہروں میں طریف ہے جہاں 5 ڈگری رہے گی جبکہ السودہ، حائل، عرعر، سکاکا اور رفحا میں 7 ڈگری ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’آج ابہا سمیت احد رفیدہ، خمیس مشیط، سراۃ عبیدہ اور ظہران الجنوب میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی جبکہ کھلے مقامات پر تیز ہوا چلے گی‘۔
’اسی طرح جازان، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی اور کہیں ہلکی بارش بھی ہوگی‘۔