Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہولوگرام کے ذریعہ مخطوطات اور نوادرات  کی پیشکش

’وزٹروں کو نوادرات دکھائے جارہیں جن میں سے کچھ کی عمر 12 سو سال بھی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی لائبریری اتھارٹی کی سرپرستی میں سعودی مخطوطات کی نمائش جاری ہے جہاں ہولوگرام اور وی آر کے ذریعہ مخطوطات اور نوادرات کی نمائش کی جارہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہولوگرام اور وی آر کی ذریعہ وزٹروں کو نوادرات دکھائے جارہیں جن میں سے کچھ تاریخی نوادرات کی عمر 12 سو سال بھی ہے۔
ریاض میں منعقد ہونے والے سعودی مخطوطات کی نمائش تاریخی اور نوادرات میں دلچسپی لینے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
نمائش میں مخطوطات کے علاوہ ایسے نودرات بھی موجود ہیں جن کی پہلی مرتبہ نمائش کی جارہی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کچھ مخطوطات ایسے بھی ہیں جن کی دنیا میں کوئی کاپی نہیں ‘۔
’نادر مخطوطات میں تاریخ نجد نامی کتاب بھی شامل ہے جس کی عمر سو سال سے زیادہ ہے‘۔
 

شیئر: