Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزاد ہ محمد بن سلمان کو عالمی رہنماﺅں کی مبارکباد

مکہ مکرمہ ..... شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد اور نائب وزیراعظم کے عہدے پر سرفراز کرنے کے فیصلے پر عرب، مسلم اور دوست ممالک کے قائدین ، رہنماﺅں ، صدور اور وزرائے اعظم کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔جاپانی وزیراعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو نیا عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ تحریری پیغام میں اس تبدیلی پر اظہار مسرت بھی کیا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد و نائب وزیراعظم بنائے جانے اور وزیر دفاع برقرار رکھنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دو طرفہ تعلقات مزید گہرے بنانے کی آرزو مند ہے۔ انہوں نے اس موقع پر متعدد شعبوں میں مشترکہ جدوجہد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات تاریخی ہیں۔چینی نائب صدر نے تہنیتی پیغام بھیج کر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے قائدین کی مشترکہ مہم اور سرپرستی کی بدولت چین، سعودی تعلقات میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان اسٹراٹیجک اعتماد بڑھا ہے۔ سائنسی تعاون کی بدولت تمام شعبوں میں خوشگوار نتائج سامنے آئے ہیں۔ دونوں دوست عوام کے تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین آئندہ مرحلے میں دو طرفہ تعلقات کو مثبت شکل میں مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ بنیادی مفادات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ فریقین کی دلچسپی کے شعبوں پر کام کرنا چاہتا ہے۔ شاہراہ ریشم کے معاملات میں تیزی لانا چاہتا ہے۔ سعودی وژن 2030کو اس سے جوڑنے کا خواہاں ہے۔ سعودی چینی جامع اسٹراٹیجک شراکت کو اعلیٰ ترین بلندیوں تک لیجانے کا خواہاں ہے۔

شیئر: