Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے ورلڈ بینک کے صدر اور عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیں

ون واٹر سمٹ میں شہباز شریف سمیت دیگر عالمی رہنما شریک ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں ون واٹر سمٹ کے موقع پر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا، قازقستان کے صدر، ترکمانستان کی پیپلز اسمبلی کے چیئرمین ، منگولیا کے وزیر اعظم اور دیگر عالمی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
ولی عہد اور ورلڈ بینک کے صدر کی ملاقات میں سعودی عرب اور عالمی ادارے کے درمیان تعاون کے تعلقات، آبی چیلنجوں سے نمٹنے، آبی وسائل کے استعمال اور تحفظ میں  تعاون کو بڑھانے کے حوالے سے مملکت کی کوششوں اور اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں اور فرانسیسی کمپنیوں کے سینیئر سربراہان کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب، فرانس کے تعلقات اور انہیں فروغ دینے کا جائزہ لیا گیا۔
صحرا سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی کوششوں، تجربات، جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے، ریسرچ اور آبی ذرائع کی پائیداری کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واٹر سمٹ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں اور دیگر عالمی رہنما شریک ہیں۔
سمٹ کا مقصد پانی کے چیلنجوں سے نمنٹے کے لیے جامع انداز میں تبادلہ خیال کرنا، مہارتوں، تجربات اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ کرنا، پانی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تحقیق، ترقی اور اختراع کو بڑھانا ہے۔

شیئر: