Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر کی ملاقات

صدر میکخواں سعودی، فرانسیسی اکنامک فورم میں بھی شرکت کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کوفرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے قصر الیمامہ میں فرانسیسی صدر کے خیرمقدم کےلیے باضابطہ سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
قبل ازیں صدر ایمانوئل میکخواں ریاض پہنچنے تو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، وزیر تجارت ماجد القصبی اور ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف نے خیرمقدم کیا۔
فرانس میں سعودی سفیر فہد بن معیوف الرویلی اور مملکت میں فرانسیسی سفیر بھی موجود تھے۔
العربیہ کے مطابق فرانسیسی صدر دورے کے دوران واٹر سمٹ میں شرکت کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
صدر ایمانوئل میکخواں سعودی، فرانسیسی اکنامک فورم میں شرکت، ریاض میٹرو پروجیکٹ، الدرعیہ اور العلا گورنریٹ کا بھی دورہ کریں گے۔
فرانسیسی صدر کا تین روزہ سرکاری دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کا ثبوت ہے۔
ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ان کا دورہ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے، سعودی وژن 2030 اور فرانس 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

شیئر: