Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں جمع 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی‘

تین ارب ڈالر کے ڈپازٹ کے معاہدے پر ابتدائی طور پر 2021ء میں ایس ایف ڈی کے ساتھ دستخط ہوئے تھے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کے مرکزی بینک میں جمع تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم پاکستان کی جانب سے سٹیٹ بینک میں رکھوائی گئی ہے۔
’ڈیپازٹ کی میعاد میں توسیع سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو فراہم کردہ امداد کا تسلسل ہے جس سے پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور ملک کی معاشی ترقی و نمو میں مدد ملے گی۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہی فرامین کے اجرا کے بعد، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں، تین ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کے معاہدے پر ابتدائی طور پر 2021ء میں ایس ایف ڈی کے ساتھ دستخط ہوئے تھے اور پھر 2022 اور 2023 میں اسے رول اوور کیا گیا۔‘

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

دوسری جانب سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 29 ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 16.620 ارب ڈالر ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک کے ذخائر  620 ملین ڈالر کے اضافے کے بعد 12 ارب ڈالر سے زیادہ ہوگئے۔ مرکزی بینک کے مطابق اس اضافے کی بنیادی وجہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر کی وصولی ہے۔
سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکوں کے پاس ذخائر 4.58 ارب ڈالر موجود ہیں۔

شیئر: