سعودی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے سربراہ کےلیے ’مین آف دی ایئر‘ ایوارڈ
ترکی آل شیخ نے اس ایوارڈ کو ولی عہد کے نام کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ورلڈ باکسنگ کونسل ( ڈبلیو بی سی) نے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں گزشتہ روز ایک ایوارڈ تقریب کے دوران سعودی جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شخ کو ’مین آف دی ایئر‘ کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ایوارڈ بین الاقوامی سطح پر باکسنگ کی ترقی اور فروغ میں ان کی نمایاں خدمات کا اعتراف ہے۔
ترکی آل شیخ نے اس ایوارڈ کو ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے نام کیا ہے۔
یہ ایوارڈ باکسنگ کی دنیا میں سب سے نمایاں اعزازات میں سے ایک ہے۔ یہ اپنی پوری تاریخ میں کئی نمایاں شخصیات کو دیا جا چکا ہے، جن میں 1999 میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا، سابق امریکی صدر رونالڈ ریگن اور 2019 میں پوپ فرانسس شامل ہیں۔
ورلڈ باکسنگ کونسل ( ڈبلیو بی سی) 1963 میں قائم ہوئی اوریہ اورانٹرنیشنل پروفیشنل باکسنگ آرگنائزیشنز میں سے ایک اور اپنی گرین بیلٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔
یہ باکسنگ کےلیے عالمی معیارات طے کرنے، حفاظتی اقدامات کو بڑھانے اور عالمی چیمپیئن شپ کا انعقاد کرتی ہے۔
اس سے قبل مینا ایفی ایوارڈ 2024 کی تقریب میں ترکی آل الشیخ کو ’دہائی کی با اثر ترین شخصیت‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
انہیں یہ ایوارڈ تفریحی شعبے کی سپورٹ، ترقی، ایونٹس اور تفریحی سرگرمیوں کےلیے ایک عالمی مرکز کے طور پر مملکت کے ابھرنے کے حوالے سے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
ترکی آل الشیخ مکسڈ مارشل آرٹس اور پروفیشنل ریسلنگ میں بااثر شخصیات کی ای ایس پی این کی رینکنگ میں سرفہرست رہے ہیں۔