Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرافق فیس یکم جولائی سے ہوگی، الجدعان

ریاض ....سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکیوں کے مرافقین پر مقررہ فیس کا نفاذ پر جولائی سے ہوگا۔ انہوں نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سعودی حکومت بجٹ 2020 کی آمد تک آمدنی اور اخراجات میں توازن کا ہدف حاصل کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی حکومت نے غیر ملکی کارکنان پر ماہانہ فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسکے تحت طے کیا گیا تھا کہ غیر ملکی کارکن سے فی مرافق پہلے سال 100ریال وصول کئے جائیں گے اور ہر سال اضافے کے بعد 2020 تک ماہانہ فیس 400ریال فی مرافق کردی جائیگی۔
 

شیئر: