Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سرحدی محافظوں نے تبوک ریجن میں تین غیرملکیوں کو بچا لیا

سرحدی محافظوں نے مصری باشندوں کو ابتدائی طبی امداد فرہم کی (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے تبوک ریجن میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے تین غیرملکیوں کو کو بچا لیا۔ ان کی کشتی سمندر میں الٹ گئی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں نے مصری باشندوں کو ابتدائی طبی امداد فرہم کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے سمندر میں جانے سے قبل کشتی کی سیفٹی کو یقینی بنانے اور میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے پر زور دیا ہے۔
 مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جائے۔

شیئر: