سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے چھ شہریوں کو بچا لیا جن کی کشتی کھلے سمندر میں نیوی گیشن مارکر سے ٹکرا گئی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق سرحدی محافظوں نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور شہریوں کو مدد فراہم کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے اور احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔
مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جا سکتی ہے۔