Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں کارکنوں کو لے جانے والی بس الٹ گئی، 9 افراد ہلاک، 73 زخمی

بیان میں کہا گیا حادثہ اتوار کو بریک فیل ہونے سے پیش آیا ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے بخورفکاں میں ایک بس الٹنے سے نو افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔
شارجہ پولیس نے بتایا ’حادثہ اتوار کو بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، ایشیائی اور عرب افراد سوار تھے۔‘
بیان میں کہا گیا کہ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچیں اور 73 مسافروں کو بچایا، زخمیوں کا ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔
شارجہ پولیس آپریشن روم کو اطلاع ملی جس میں کہا گیا تھا کہ’کارکنوں کو لے جانے والی ایک بس وادی وشی سکوائر پر خورفکان کے داخلی راستے پر الٹ گئی۔ پولیس، شہری دفاع اور ایمبولینس ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں۔‘
’ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ بریک فیل ہونے کے باعث بس ڈرائیور نے کنٹرول کھو دیا اور گاڑی الٹ گئی۔‘

شیئر: