Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں عربی خطاطی کے شاہکار، تعمیراتی حسن میں اضافہ

مسجد الحرام میں عربی رسم الخط نے تعمیراتی حسن میں مزید اضافہ کیا ہے۔
خانہ کعبہ کے غلاف اور دروازے پر بھی عربی رسم الخط نمایاں ہیں جبکہ مسجد الحرام کے دیگر مقامات پر یہ رسم الخط واضح ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق عربی رسم الخط کے ذریعے خانہ کعبہ کے دروازے کو بھی آیات قرآنی سے مزین کیا گیا ہے جبکہ ’خط الثلث ‘ کے ذریعے بھی مختلف قرآنی آیات تحریر کی گئی ہیں۔


خط کوفی بھی منفرد ہے جو قدم رسم الخط کہلاتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

مسجد الحرام کے مختلف مقامات پر عربی رسم الخط میں کتابت کی گئی ہیں جن میں سب سے خوبصورت رسم الخط ’الثلث‘ ہے جو کسوہ کعبہ پر بھی قرآنی آیات کی تحریر میں استعمال کیا گیا۔
خط کوفی بھی منفرد ہے جو تحریر کے حوالے سے کافی قدم رسم الخط کہلاتا ہے۔
علاوہ ازیں ’النبطی خط‘ کے ذریعے بھی خطاطی کے فن کو اجاگر کیا گیا ہے۔

شیئر: