Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رفحاء کمشنری میں اسمارٹ زیبرکراسنگ لوگوں میں مقبول

لوگوں کا کہنا ہے کہ معمرافراد اور بچوں کا سڑک عبور کرنا آسان ہوگیا(فوٹو، ایس پی اے)
مملکت کے شمالی حدود کے علاقے کی رفحا کمشنری میں شروع کیے جانے والا اسمارٹ زیبرا کراسنگ سسٹم کافی مقبول ہورہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسمارٹ زیبرا کراسنگ سسٹم کو تجرباتی طورپر ایسی جگہ لگایا گیا تھا جہاں زیادہ تر لوگ تفریح کے لیے جاتے  ہیں۔
اسمارٹ کراسنگ سسٹم سے شاہراہ  پیدل عبور کرنے والوں کو کافی سہولت ہوتی ہے۔ سڑک کراس کرنے والے کے لیے زیبرکراسنگ پر ڈیجیٹل یونٹ نصب کیا گیا ہے جسے استعمال کرنے کی ہدایات بھی وہاں درج ہیں۔
کراسنگ سسٹم کی خاصیت یہ ہے کہ سڑک پر سبز اور سرخ ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں جب بھی کوئی شخص سڑک عبورکرنا چاہے تو اسے زیبرکراسنک پر نصب سسٹم کے ذریعے ٹریفک سنگل کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔

ابتدائی طور پر6 عوامی مقامات پر اسمارٹ سسٹم نصب کیا گیا تھا(فوٹو، ایس پی اے)

 سڑک عبورکرنے سے قبل سنگل کو آن کرنے کےلیے سسٹم میں لگا ہوا بٹن دبا کرکچھ دیر انتظار کیا جاتا ہے جب تک گاڑیوں کےلیے سنگل بند نہ ہوجائے۔ سسٹم میں ایل ای ڈی لائٹوں کے ساتھ صوتی گائیڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے عربی اور انگلش میں ہدایات جاری ہوتی ہیں کہ کب سڑک عبور کرنا ہے اورکب انتظار کیا جائے۔
اسمارٹ زیبرا کراسنگ کے حوالے سے لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سے کافی سہولت ہوئی ہے خاص کرمعمر افراد اور بچوں کو سڑک عبورکرنا آسان ہو گیا ہے۔
واضح رہے کمشنری میں تجرباتی بنیادوں پر 6 مقامات پراسمارٹ زیبرا کراسنگ سسٹم نصب کیا گیا تھا۔ سسٹم کے کامیاب تجربے کےبعد اسے دیگر علاقوں میں بھی نصب کیا جانا تھا۔

شیئر: