جدہ۔۔۔۔محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ زیبراکراسنگ کراس کرنے کو سگنل توڑنے جیسا شمار کیا جائے گا۔ محکمہ نے یہ انتباہ ٹویٹر کے اکاونٹ پر مقامی شہریوں کی جانب سے کئے گئے استفسارات کے جواب میں دیا ہے۔ محکمہ نے توجہ دلائی ہے کہ خلاف ورزیوں پر مقرر کئے جانے والے جرمانے قسطوں میں ادا کرنے کی کوئی سہولت نہیں ۔اس حوالے سے جو دعوے کئے جارہے ہیں غلط ہیں۔ محکمہ نے پیشکش کی کہ جس کے ذہن میں کوئی شبہ ہو وہ ٹویٹر اکاونٹ پر سوال بھیج کر جواب حاصل کرسکتا ہے۔