خادم حرمین شریفین گیسٹ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شاہی مہمانوں کے دوسرے گروپ نے سنیچر کو مدینہ منورہ میں کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہی ضیافت میں آنے والے عمرہ زائرین کا دوسرا گروپ 14 یورپی ملکوں کے 250 مہمانوں پر مشتمل ہے۔
ان ملکوں میں بوسنیا ہرزیگوینا، البانیہ، کوسوو، مقدونیہ، آسٹریا، سپین، مونٹی نیگرو، یونان، رومانیہ، برطانیہ، جمہوریہ چیک، نیدرلینڈ، سویڈن شامل ہیں۔
شاہی مہمان، قرآن کمپلکس کے مختلف شعبوں میں گئے۔ انہوں نے قرآن پاک کی طباعت کے مختلف مراحل اور جید طباعت کےلیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ کیا۔
حکام کی جانب سے انہیں قرآن پاک کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔ کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔
دورے کے اختتام پر کمپلکس کے عہدیداروں نے مہمانوں کو قران پاک کے نسخے تحفے میں دیے۔
ضيوف برنامج خادم الحرمين الشريفين يزورون مقبرة شهداء غزوة أحد ومسجد قباء.https://t.co/S60lGtkXOc#واس_عام pic.twitter.com/G1G1co8IPs
— واس العام (@SPAregions) December 21, 2024