Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں سالِ نو کے جشن کی تیاریاں، آتشبازی کن مقامات پر ہو گی؟

لوگوں کی آمد ورفت اور حفاظت کےلیے تمام اقدامات کرلیے گئے (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں سالِ نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 36 مقامات پر 45 سے زائد شاندار آتشبازی کے شوز کیے جائیں گے۔
امارات الیوم کے مطابق سال 2024 کے آخری دن اور 2025 کے استقبال کے لیے دبئی میں جشن کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے علاوہ سکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے جن مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے کیے جائیں گے وہاں لوگوں کی آمد و رفت اور حفاظت کےلیے تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں۔
جن مقامات پر آتشبازی کے مظاہرے کیے جائیں گے ان میں برج خلیفہ، دبئی فریم، اکسپو ولیج ، جمیرا بیچ، بلو واٹر، دا بیچ جی بی آر، دبئی پارکس اینڈ ریزورٹ کے علاوہ دیگر مقامات شامل ہیں۔
آتشبازی کو محفوظ بنانے کےلیے نجی سکیورٹی سروسز کے اداروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں تاکہ وہاں آنے والے وزیٹرز کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ جشن سے لطف اندوز ہو سکیں۔
انتظامیہ نے وزیٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن کو کامیاب بنانے کےلیے سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ مکمل امن و امان کی فضا میں خوبصورت جشن سے لطف اندوز ہو سکیں۔

شیئر: