نئی دہلی۔۔۔۔۔بی جے پی کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند بھاری اکثریت سے جیتیں گے جبکہ کانگریس پارٹی اس انتخاب میں لوک سبھا کی سابق اسپیکر میرا کمار کو ضائع کررہی ہیں۔واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے میرا کمار کو مشترکہ طور پر اپنا صدارتی امیدوار نامزدکیا تھا۔بی جے پی رہنما پرکاش نے کہا کہ اپوزیشن کو اچھی طرح سے علم ہے کہ میرا کمار کو شکست ہوگی۔جانتے بوجھتے اس قسم کی شخصیت کو انتخابات میں لڑوانا نہیں چاہئے تھا۔میرا کمار نے اپنے دور میں بڑے پروقار انداز میںایوان چلایا تھا۔ بی جے پی رہنما نے کہا کہ کانگریس ایک دلت امیدوار کے سامنے دوسری دلت کو لاکر معاشرے کو تقسیم کررہی ہے۔