Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ

مساجد کی دیکھ بھال کے شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت اسلامی امور ودعوت ورہنمائی نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
وزارت کے ایکس اکاونٹ پر جاری بیان کےمطابق اس موقع پر وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیزآل شیخ بھی موجود تھے۔
مفاہمتی یادداشت پر وزارت اسلامی امور کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹرعواد بن سبتی العنزی اور پاکستانی وزارت کے انڈر سیکرٹری ذوالفقار حیدر نے دستخط کیے۔
اس معاہدے کا مقصد وکالت، قرآن پاک کی اشاعت اور ترجمے، مبلغین اور اماموں کی تربیت اور مساجد کی  تعمیر اور دیکھ بھال کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا ہے۔
اسلامی ورثے کی بحالی، اسلامی علوم کی اشاعت کے علاوہ اسلامی کانفرنسوں اور سیمینارز میں علما کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
یہ اقدام اسلام اور مسلمانوں کی خدمات کےلیے مملکت کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

شیئر: