سعودی وزارت اسلامی امور اور دعوۃ والارشاد کو انڈونیشیا میں سب سے بڑا افطار دسترخوان لگانے پر’موری‘ انسائیکلوپیڈیا آف وریکاڈز سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے اس سال خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کے تحت لگائے جانے والے افطار دسترخوان کی مجموعی لمبائی 2500 میٹر تھی۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام کے صحن میں افطار دستر خوان، اسلامی اخوت کی تصویرNode ID: 843491
-
دبئی پولیس ڈیڑھ لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کرے گیNode ID: 844126
افطار دسترخوان آسیان ممالک کی سطح پر سب سے بڑا افطار دسترخوان قرار دیا گیا جس پر انڈونیشیا کی تنظیم موری کی جانب سے سعودی سفارتخانے کے دینی امور کے اتاشی احمد الحازمی کو سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
اس موقع پر احمد الحازمی نے بتایا کہ افطار دسترخوان انڈونشیا کے جنوبی ریاست سولاویسی میں سجایا گیا جس میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ جامعات کے سربراہان اور عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ افطار دسترخوان سے 15 ہزار سے زیادہ افراد نے استفادہ کیا۔
Saudi Ministry of Islamic Affairs Receives Record Certificate for Longest Iftar Table in ASEAN.https://t.co/XvYq8vAI8N#SPAGOV pic.twitter.com/2sBzCmQa6s
— SPAENG (@Spa_Eng) March 14, 2024