امارات کی ثالثی، روس اور یوکرین کے درمیان مزید 300 قیدیوں کا تبادلہ
دونوں ملکوں کے قیدیوں کے تبادلے کی تعداد دو ہزار484 تک پہنچ گئی ( فوٹو: سکرین گریب)
متحدہ عرب امارات نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کے ایک نئے تبادلے کے حوالے سے ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
وام کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں بتایا’ کل 300 قیدیوں کا تبادلہ کیا گیا جس میں یوکرین کے 150 اور روس کے 150 قیدی شامل ہیں۔‘
امارات کی ثالثی کی کوششوں کے ذریعے روس اور یوکرین کے دوران قیدیوں کے تبادلے کی تعداد دو ہزار484 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے امارات کی ثالثی کی کوششوں میں تعاون کےلیے دونوں ملکوں کی تعریف کی یہ کوششیں ایک قابل اعتماد ثالث کے طورپر امارات کے موقف کو ظاہر کرتی ہیں۔
بیان میں امارات نے یوکرین تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کےلیے تمام کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یاد رہے اس سے قبل امارات نے دسمبر 2022 کے دوران امریکہ اور روس کے قیدیوں کی رہائی میں کردار ادا کیا تھا۔