Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نے یوکرین کے صدر کو اسناد سفارت پیش کردیں

یوکرین کے صدر کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سفیر محمد عبدالعزیز البرکہ نے دارالحکومت کیف میں ایک تقریب کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو اسناد سفارت پیش کردیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر نے یوکرین کے صدر کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا۔ یوکرینی حکومت اور عوام کےلیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔
یوکرین کے صدر نے نئے سعودی سفیر کا خیرمقدم کیا اور ان کی ذمہ داریوں میں کامیابی کےلیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
تقریب میں یوکرین کے وزیر خارجہ آندرے سبیگا اور مملکت کے ڈپٹی چیف آف مشن ماجد السلمی نے شرکت کی۔

شیئر: