Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی میں تحفیظ قرآن کریم کے حلقات کا دورہ کیا

گورنر نے مسجد نبوی کے ذریعے انتظام تحفیظ کے حلقوں کو سراہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی میں تحفیظ قرآن کریم کے حلقات کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ امام و خطیب مسجد نبوی الشریف اور تحفیظ حلقات کے نگران اعلی شیخ عبدالمحسن بن محمد القاسم بھی موجود تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر مدینہ منورہ کو تحفیظ پروگرام کے بارے میں مطلع کیا گیا جہاں حفظِ قرآن اور سنت نبوی کی تعلیم دی جاتی ہے۔


 16 زبانوں میں آن لائن تحفیظ کی کلاسیں منعقد کی جاتی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

آن لائن تحفیظ کے حلقوں سے یومیہ 60 ہزار طلبا و طالبات مستفیض ہوتے ہیں جبکہ معلمین کی تعداد 1300 سے زائد ہے۔
 16 زبانوں میں آن لائن تحفیظ کی کلاسیں منعقد کی جاتی ہیں جن سے 160 ممالک کے لوگ مستفیض ہوتے ہیں۔
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے مسجد نبوی کے ذریعے انتظام تحفیظ کے حلقوں کو سراہا۔

شیئر: