Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی ڈینٹسٹ کو طبی غلطیوں پر پریکٹس سے روک دیا گیا

صحت سہولتوں کے معائنے اور نگرانی جاری رکھی جائے گی۔ (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت صحت نے ایک غیرملکی ڈینٹسٹ کو ریاض اور تبوک ریجن میں کام کے دوران کئی طبی غلطیاں ثابت ہونے پر پریکٹس سے روک دیا۔
وزارت نے بیان میں کہا کہ غیرملکی ڈاکٹر نے پریکٹسنگ ہیلتھ پروفیشنلز قانون اور اس کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال۔ ڈینٹل امپلاٹنس اور پراستھو ڈائٹک کرکے اپنی مہارت کی حدود کو تجاوز کیا۔
وزارت نے کہا سیفٹی، معیار اور پروفیشنلزم کی اعلی معیارات کے مطابق طبی خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صحت سہولتوں کے معائنے اور نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
ضوابط کے مطابق صحت کی غلط پریکٹیشنرز کے خلاف کارروائی میں نرمی نہیں برتی جائے گی۔

شیئر: