Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت صحت کے کال سینٹر کو 47 ہزار سے زیادہ کالز موصول

حجاج واٹس ایپ اور ایکس اکاونٹ کے ذریعے بھی سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کے 937 کال سینٹر کو حج کے دوران 47 ہزار سے زیادہ کالز موصول ہوئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنبسی ایس پی اے کے مطابق کال سینٹر کا عملہ موصول ہونے والی کالز پر انکوائری  کے بعد طبی مشاورت فراہم کرتا ہے۔ 
حج مقامات پر لاپتہ یا ہسپتال میں داخل حجاج کی تلاش میں مدد کی جاتی ہے۔
کال سیٹبر سات زبانوں جس میں عربی کے علاوہ اردو، فرانسیسی، انڈونیشی، انگریزی، ترکی اور فارسی شامل ہے موصول ہونے والی کالز سے نمٹا جاتا ہے۔
انتظامی عملہ، ماہرین اور کنسلٹنٹس کی ایک ٹیم مشورے اور مدد کےلیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہے۔
حجاج متعدد ٹیلی فون 637 کے علاوہ واٹس ایپ اور ایکس اکاونٹ کے ذریعے بھی سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ937 کال سینٹر اس سال حج سیزن 2024 کے دوران حجاج کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے مختص کیا گیا تھا۔
کال سینٹر کے ذریعے چوبیس گھنٹے حج مقامات میں موجود حجاج کو طبی رہنمائی فراہم کی گئی۔

شیئر: