سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کے نرخ بڑھ گئے
سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کے نرخ بڑھ گئے
بدھ 1 جنوری 2025 17:38
نئے سال پر قیمت میں 51 ہللہ فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی پٹرولیم کمپنی ’آرامکو‘ نے ڈیزل کی قیمت اضافے کے بعد 1.66 ریال مقررکی ہے، اس پر یکم جنوری 2025 سے عملدرآمد کیا گیا ہے۔
اس سے قبل 2024 کے آغاز میں ڈیزل کی قمیت بڑھا کر 1.15 ریال فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔ نئے سال پر قیمت میں 51 ہللہ فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق پٹرول 95 کی سابقہ قیمت برقرار ہے، جو 2.99 ریال فی لٹر میں دستیاب ہے۔
جبکہ پٹرول 91 بھی سابقہ قمیت 2.18 ریال فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
کیروسین آئل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ کیروسین آئل کے نرخ 1.33 ریال فی لٹر ہیں ۔
واضح رہے سعودی آرامکو ہر سال کے آغاز پر ڈیزل کی قیمتوں کا سالانہ جائزہ لیتی ہے 2022 میں پہلی مرتبہ سالانہ جائزہ میکنزم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمتوں کا یہ چوتھا جائزہ ہے۔
عرب نیوز کے کے مطابق اس اضافے کے باوجود سعودی عرب میں ڈیزل کی قیمتیں ہمسایہ عرب ملکوں کے مقابلے میں کم ہیں۔