امارات میں جنوری 2025 کےلیے پٹرول کی گزشتہ ماہ کی قیمتیں برقرار
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
متحدہ عرب امارات میں منگل 31 دسمبر کو جنوری 2025 کے لیے پٹرول کے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیول پرائس کمیٹی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ گذشتہ ماہ کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
پٹرول سپر 98 کی نئی قیمت 2.61 درہم فی لٹر مقرر کی گئی ہے جو دسمبر میں بھی 2.61 درہم فی لٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
سپیشل 95 جو دسمبر میں 2.50 درہم فی لٹر فی لٹر دستیاب تھا، جنوری میں بھی 2.50 درہم فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔
ای پلس 91 کے نرخ 2.43 فی لٹر ہیں۔ نومبر میں بھی اس کی قیمت 2.43 فی لٹر تھی۔
ڈیزل کی نئی قیمت 2.68 درہم فی لٹر ہوگی۔ ڈیزل کی قیمت دسمبر میں 2.68 درہم فی لٹر تھی۔
یاد رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔