Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اطالوی سپر کپ کی میزبانی کرے گا، پہلا میچ جمعرات کو

ناک آوٹ سسٹم کے تحت ریاض کے الاول پارک سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اطالوی سپر کپ کی میزبانی کرے گا جو جمعرات 2 جندوری 2025 کو ریاض میں شروع ہورہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اطالوی سپر کپ میں انٹرمیلان، اے سی میلان، یوونٹس اور اٹلانٹا مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔
اطالوی سپر کپ کا 37 واں ایڈیشن چار ٹیموں کے درمیان ناک آوٹ سسٹم کے تحت ریاض کے الاول پارک سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
ڈومیسٹک لیگ سیری اے کی چیمپیئن انٹر میلان جمعرات کو اطالوی کپ کی رنر اپ اٹلانٹا کے خلاف پہلا سیمی فائنل کھیلے گی۔
اے سی میلان جو گزشتہ سیزن میں ڈومیسٹک لیگ سیری اے میں رنر اپ رہی تھی، جمعے کو اطالوی کپ کی فاتح یوونٹس کے خلاف دوسرے سیمی فائنل کے لیے میدان میں اترے گی۔
 اطالوی سپر کپ کے 37 ویں ایڈیشن کا فائنل چھ جنوری کو ہوگا۔
یہ پانچواں موقع ہوگا کہ سعودی عرب اطالوی سپر کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔
اس ایونٹ کا اہتمام سعودی وزارت سپورٹس نے کیا ہے۔ توقع ہے اسے شائقین اور میڈیا دونوں کی طرف سے مقامی اور بین الااقومی توجہ ملے گی۔

شیئر: