Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ویمن فٹبال ٹیم کی نئی فیفا رینکنگ کیا ہے؟

8 پوائنٹس کی بہتری آنے کے بعد اب 166 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے (فوٹو: اخبار 24)
انٹرنیشنل فیڈریشن فٹبال ایسوسی ایشن( فیفا) نے رواں ماہ ویمنز قومی ٹیموں کی رینکنگ کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی  ویمن فٹبال ٹیم نے کی رینکنگ 8 پوائنٹس کی بہتری آنے کے بعد اب 166 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
گرین (سعودی) ٹیم موجودہ کوچ لوئس کورٹس کی قیادت میں ویمنز ایشین کپ 2026 کے ابتدائی کوالیفائر میں شرکت کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
کوالیفائرجون 2025 مںی شروع ہوں گے۔ قومی ٹیم نے 25 نومبر سے 7 دسمبر تک قطر میں ہونے والے تین میچوں میں فتح حاصل کی تھی جو فلسطینی اور پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلے تھے۔
سعودی ویمن ٹیم نے اپنے قیام کے بعد سے اب تک 29 میچز کھیلے جن میں 23 گول سکور کیے اور 15 کیمپوں میں شرکت کی۔

شیئر: