Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم

اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین دونوں کی کےلیے خدمات کو یقینی بنایا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
 جنرل اتھارٹی برائے مسجد نبوی امور کا کہنا کہ’ گزشتہ ہفتے کے دوران 5.6 ملین سے زیادہ زائرین کا خیرمقدم کیا گیا، اتھارٹی نے نمازیوں اور زائرین دونوں کی کےلیے خدمات کو یقینی بنایا۔‘ 
ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے بتایا ’5,663,488 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ 367,739 زائرین نے ریاض الجنہ میں نماز ادا کی۔‘ 
مخلتف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 46,731 زائرین کو ان کی زبانوں میں ترجمے کی سہولت فراہم کی گئی۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا ’1,460 ٹن زمزم زائرین کو مہیا کیا گیا جبکہ زمزم کے معیار کو برقرار رکھنے کےلیے 158 سیمپل جانچ کےلیے لیبارٹری بھیجے گئے۔‘
مسجد نبوی میں سیناٹائزنگ اور صفائی کے لیے 24.256 لٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا۔
جبکہ مسجد کے اندر مقررہ مقامات پرایک لاکھ 79 ہزار56 افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے جو زائرین کی ضروریات کو پورا کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: