Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا چوتھا طیارہ امدادی سامان لے کر دمشق پہنچ گیا

طیارے میں خوراک، شیلٹر کٹس اور طبی سامان موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے شامی عوام کی مدد کےلیے قائم فضائی پل کے حصے کے طور پر چوتھا امدادی طیارہ جمعے کو دمشق کے ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
ایس پی اے کے مطابق طیارے میں خوراک، شیلٹر کٹس اور طبی سامان موجود ہے۔
یہ امداد شاہ سلمان مرکز کے ذریعے بحرانوں اور مضائب میں دوست ملکوں کےلیے سعودی عرب کے انسانی کردار کی ایک مثال ہے۔

مملکت نے شام کو امداد کی فراہمی کےلیے فضائی پل قائم کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ سعودی عرب نے شام کو امداد کی فراہمی کےلیے ایک فضائی پل قائم کیا ہے جو برسوں کی خانہ جنگی کے بعد ملک کی تعمیر نو کےلیے نئی قیادت کی کوششوں کی سپورٹ کےلیے ہے۔ 
مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا ’فضائی پل کے بعد جلد ہی بری راستے سے امدادی سامان کی فراہمی شروع کی جائے گی تاکہ شامی عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا انسان ہمدردی کی بنیاد پر یہ اقدام دنیا بھرمیں ضرورت مندوں کےلیے سعودی عرب کی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: