Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2024 میں انڈیا کی کون سی فلموں نے باکس آفس پر راج کیا؟

سنہ 2024 میں انڈیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے صرف دو فلمیں ہندی زبان کی ہیں۔ (فوٹو: سکرین گریب)
سال 2024 انڈین فلم انڈسٹری کے لیے ایک غیرمتوقع سال تھا۔ اس سال انڈین سینما میں جہاں سینکڑوں فلمیں ریلیز ہوئی وہیں کئی ایک ایسی بھی تھیں جنہوں نے انڈین سینما کی تاریخ میں نئے ریکارڈ بنائے۔
شوبز خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق اس سال انڈیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی ڈبڈ فلم نے ریکارڈ کمائی کی۔
کنڑ فلم انڈسٹری کے علاوہ دیگر تین ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹریز نے بھی اس سال باکس آفس پر انتہائی شاندار کارکردگی دکھائی اور خوب پیسے کمائے۔ 
تاہم یہ بات دلچسپپ ہے کہ سنہ 2024 میں انڈیا کی ٹاپ 10 سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے صرف دو فلمیں ہندی زبان کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ’ستری ٹو‘ اور ’منجیا‘ کے علاوہ باقی آٹھ فلمیں تمل اور ملیالم زبانوں کی ہیں۔

’ستری ٹو‘

سنہ 2024 میں ’ستری ٹو‘ نے تمام ہندی فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کی۔
60 کروڑ کے بجٹ سے بنی اس فلم نے ریلیز کے بعد اپنے بجٹ کے مقابلے میں 945.83 فیصد سے زائد کی کمائی کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ’ستری ٹو‘ نے ریلیز کے بعد اب تک 874 کروڑ انڈین روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔

’ہنومان‘

’کوئی موئی‘ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق سال 2024 میں تیلگو فلم انڈسٹری کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’ہنومان‘ تھی جس نے اپنے بجٹ کے مقابلے میں 235 فیصد زیادہ کمائی کی۔

ہندی فلموں میں ’ستری ٹو‘ 2024 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے (فوٹو: فلم پوسٹر)

’لُبر پانڈو‘

تمل انڈسٹری میں سنہ 2024 کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم ’لبّر پانڈو‘ ہے جس نے اپنے بجٹ کے مقابلے میں 615 فیصد زیادہ کمائی کی۔
یہ فلم سپورٹس ڈرامہ کیٹیگری کی تھی جس میں ہریش کلیان نے مرکزی کردار ادا کیا اور یہ ناظرین کو بے حد پسند آئی۔ فلم تین کروڑ کے بجٹ سے تیار کی گئی تھی۔

’مالی وُڈ کی سب سے کامیاب فلم‘

مالی وُڈ یا ملیالم فلم انڈسٹری میں سال 2024  کی سب سے زیادہ منافع بخش فلم ’پریمالو‘ رہی ہے۔
اس فلم نے باکس آفس پر اپنے بجٹ کے مقابلے میں 745 فیصد زیادہ کمائی کی ہے۔ اس فلم کا بجٹ نو کروڑ تھا۔

شیئر: