اسلامی علوم میں’جزیرہ نما عرب میں آثار قدیمہ کا مطالعہ‘ جبکہ عربی زبان اور ادب میں‘عربی ادب میں شناخت کا مطالعہ‘ شامل ہیں۔
طب میں ’سیلولر تھراپی‘ اور سائنس کے شعبے میں’ فزکس‘ میں تحقیق پر ایوارڈ دیا جائے گا۔
اسلام کی خدمت ایک اعزازی ایوارڈ ہے جو اسلام، مسلمانوں اور انسانیت کے لیے غیرمعمولی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔
ایوارڈ کےلیے جامعات، سائنسی اداروں اور تحقیقی مراکز سے نامزدگیوں کو قبول کیا جاتا ہے۔ ایسے کام جو انسانیت کے لیے فائدہ مند ہوں اور انسانی علم میں معنی خیز تعاون کریں۔
اس سال کنگ فیصل ایوارڈ کی سلیکشن کمیٹیوں میں 16 ملکوں کے ماہرین، سائنسدان اور ماہرین شامل ہیں جو ریاض میں نامزدگیوں کا جائزہ لینے اور ایوارڈ کے جنرل سیکرٹریٹ کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق معروضیت اور شفافیت کی بنیاد پر فاتحین کا انتخاب کریں گے۔
ایوارڈ یافتگان کو دو لاکھ ڈالر، گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔(فوٹو: عرب نیوز)
یاد رہے شاہ فیصل ایوارڈ 1979 میں پہلی مرتبہ تین شعبوں اسلام کی خدمت، اسلامی علوم اور عربی زبان و ادب میں دیا گیا تھا۔
1980 میں دو مزید شعبے طب اور سائنس متعارف کرائے گئے، طب کا پہلا ایوارڈ 1982 میں اور سائنس میں دو سال بعد دیا گیا تھا۔
شاہ فیصل ایوارڈ یافتگان کو دو لاکھ ڈالر، 200 گرام 24 قیراط کا گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔