سعودی سینما گھروں میں 13 فلموں کی نمائش، 72 ملین ریال کی آمدنی
فلم اتھارٹی کے مطابق مملکت کے 21 شہروں میں سینما گھر موجود ہیں( فوٹو: روئٹرز)
سعودی فلم اتھارٹی کا کہنا ہے’ گزشتہ برس 2024 میں مملکت کے 65 سینما گھروں میں دکھائی جانے والی 13 فلموں سے 72 ملین ریال آمدنی ہوئی ہے۔‘
الاقتصادیہ کے مطابق فلم اتھارٹی نے بتایا’ مملکت کے 21 شہروں میں سینما گھر موجود ہیں جہاں پیش کی جانے والی فلموں میں سب سے زیادہ مقبول حقیقت سے قریب اور کومیڈی رہیں۔‘
جبکہ سعودی فلم اتھارٹی کی جانب سے تصوراتی اور جرائم پرمبنی فلمیں بھی تیاراور پیش کی گئی تھیں۔
’مندوب اللیل‘ (شب کا نمائندہ) کے عنوان سے بنائی گئی فلم سب سے ٹاپ پررہی جس 28.255 ملین ریال کا بزنس کیا۔
فلم ایک تیس سالہ شخص کی زندگی کی عکاس تھی جس میں اسے روزگار کےلیے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے دکھایا گیا ہے۔
فلم جس نوجوان کے گرد گھومتی ہے اسے ریاض میں ڈلیوری کےلیے رات کی شفٹ دی جاتی ہے جس کےلیے اسے رات بھر سڑکوں پررہنا پڑتا ہے۔
دوسرے نمبر پر’شباب البومب‘ رہی جس کے 632.3 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے۔ اس نے 26.592 ملین ریال کا بزنس کیا ۔ یہ فلم کومیڈین تھی جسے نوجوانوں نے کافی پسند کیا۔
تیسرے نمبر پر رہنے والی فلم ’لیل و نھار‘ (رات دن) رہی جس نے 2.6 ملین ریال کا بزنس کیا۔
یہ فلم بنیادی طور پر مذاحیہ تھی تاہم اس فلم پر جتنے اخراجات آئے اور توقع کی جارہی تھی وہ اس معیار پر پوری نہیں اتری تاہم سال 2025 کے لیے بھی اسے مزید سینماوں میں دکھائے جانے کی امید ہے۔