Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سینما میں سب سے زیادہ کس فلم نے بزنس کیا؟

سعودی سینما گھروں میں نشستوں کی تعداد 64 ہزار سے زیادہ ہے (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں جنرل کمیشن فار آڈیو ویژل میڈیا نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں سینما کا شعبہ خطے میں سب سے بڑا ہے اور یہ سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے‘۔
عکاظ کے مطابق جنرل کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب میں سینما کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے سے اب تک ہونے والی آمدنی 535 ملین ریال سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ دس ملین سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’بیس سے زیادہ شہروں میں سعودی سینما گھروں میں نشستوں کی تعداد 64 ہزار سے زیادہ ہے اور سات سے زیادہ آپریٹرز ہیں‘۔
’سعودی سینما کی فلموں نے اپنی مضبو ط اور فعال موجودگی ثابت کی ہے۔ اب تک 33 سے زائد سعودی فلمیں دکھائی جا چکی ہیں‘۔
جنرل کمیشن فار آڈیو ویژل میڈیا  کا کہنا ہے کہ’ باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ٹاپ گن: ماورک ہے جس کے 1.2 ملین سے زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے اور آمدنی 84 ملین سے زیادہ ہے۔‘

شیئر: