کابینہ نے ٹریفک قانون میں ترمیم کی منظوری دیدی
’دفعہ 71 کا تعلق زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی خلاف ورزی سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ملکی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا اور متعدد فیصلے کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کابینہ نے ٹریفک قانون کی دفعہ 71 میں ترمیم کی منظوری دی ہے جس کا تعلق زائد المیعاد ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی خلاف ورزی سے ہے۔
کابینہ نے پیٹرول اور کیمیکل مواد کے نظام کی بھی منظوری دی ہے۔
سعودی کابینہ نے اکاؤنٹ اور آڈٹ کے شعبے میں انڈیا کے متعلقہ ادارے کے ساتھ تعاون کی یادداشت کی بھی منظوری دی ہے۔
سعودی کابینہ کے اجلاس کے آغاز میں ارکان کو تازہ ترین صورتحال اور گزشتہ ہفتے قیادت سے ہونے والی ملاقاتوں کے نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔
کابینہ نے شام کی نئی انتظامیہ کے ساتھ سعودی ذمہ داران کی ملاقات سے آگاہ کیا گیا ۔
کابینہ نے شام کی سلامتی اور قیام امن پر زور دیتے ہوئے شامی عوام کے لیے روانہ کی جانے والی امداد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔