شام کے شہر درعا میں امدادی سامان تقسیم
’شامی مستحقین کی مدد کے لیے اب تک 60 ٹرک بری راستے سے شام پہنچ چکے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے شام کے شہر درعا میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر نے اب تک امدادی سامان لے جانے والے 7 جہاز شام روانہ کئے ہیں۔
علاوہ ازیں شامی مستحقین کی مدد کے لیے اب تک 60 ٹرک بری راستے سے شام پہنچ چکے ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ شامی ہلال احمر کے تعاون سے امدادی سامان کی تقسیم جاری رکھے ہوئے ہے۔