برسٹل ، انگلینڈ....انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام11ویں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز جمعہ کو ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ انگلش ٹیم میزبان کے طور یہ ٹورنامنٹ جیتنے کی اپنی روایت برقرا ر رکھنے کے لئے کوشاں نظر آئے گی۔پاکستانی ٹیم کے لئے بھی یہ میگا ایونٹ اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کا اچھا موقع ہوگا ۔روایتی حریف ہند وستانی ٹیم اس مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کے لئے پرعزم نظر آتی ہے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دوسرے میچ میں میزبان انگلینڈ اور ہند کی ٹیمیں مد مقابل ہوں، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کل جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔اس ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں شریک ہیں۔ جنوبی افریقہ،پاکستان ، ہند اور سری لنکا کوالیفائنگ راونڈ میں فتح کے ذریعے ورلڈ کپ تک رسائی میں کامیاب ہوئیں۔