Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکار ریلی کی کوریج کرنے والے سعودی صحافی جو کار ریسرز کی مدد بھی کررہے ہیں

پھنس جانے والے 10 ریسرز کو مدد فراہم کی اور انہیں مشکل سے نکالا۔ (فوٹو: سبق)
ڈاکار ریلی کی کوریج کرنے والے سعودی صحافی نے ریگستان میں پھنس جانے والے 10 ریسرز کو مدد فراہم کی اور انہیں مشکل حالات سے نکالا۔
سعودی صحافی ریلی کی میڈیا کوریج کررہے ہیں جنہوں نے اپنی جیپ کو بھی خاص طور پر متحرک قہوہ خانہ میں تبدیل کرلیا ہے تاکہ وہ ریلی میں شریک مہمانوں کی سعودی قہوہ سے تواضع کرسکیں۔
سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فہد العنزی نے بتایا ’العلا اور حائل کے راستے میں انہیں ریلی میں شریک دس ریسرز کو مشکل حالات میں مبتلا دیکھا اور ان کی مدد کی جس کے بعد وہ اپنی ریس جاری رکھنے میں کامیاب ہوسکے۔‘


 ریلی میں شریک مہمانوں کی سعودی قہوہ سے تواضع بھی کر رہے ہیں (فوٹو: سبق)

ان کا کہنا تھا ’ ریلی میں شریک ایک اٹلی کے ریسر کی موٹرسائیکل کا پٹرول ختم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ صحرا میں پھنس گئے۔
اپنی گاڑی سے پٹرول نکال کر ان کی مدد کی جس کے بعد وہ اپنی ریس میں دوبارہ شامل ہونے کی قابل ہوسکے۔
العلا کے علاقے میں ریس میں شامل منی ٹرک الٹ گیا تھا جس میں تین افراد سوار تھے اسی طرح حائل میں بھی دو افراد کی گاڑی الٹ گئی تھی جنہیں اپنی جیپ کے ذریعے مقررہ سٹیشن تک پہنچایا علاوہ ازیں راستے میں ان کی میزبانی کا شرف بھی حاصل ہوا۔

 

شیئر: