سعودی وزیرحج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے جدہ میں سفرِحج کے حوالے سے ’ نسک‘ پورٹل کا اپ ڈیٹ ورژن لانچ کیا جس میں 100 سے زائد اضافہ سروسز شروع کی گئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے حج کانفرنس ونمائش ے چوتھے ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز خاص ہدایات اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بھرپور تعاون سے گزشتہ برس 2024 میں حج وعمرہ زائرین کی تعداد 18.5 ملین سے تجاوز کرگئی۔‘
مزید پڑھیں
-
جدہ میں حج کانفرنس و نمائش کے چوتھے ایڈیشن کا آغازNode ID: 884381
وزیر حج نے مزید کہا’ گزشتہ برس مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کی زیارت کرنے والوں کی تعداد 13 ملین سے زائد رہی ہے۔‘
حجاج و زائرین کی سہولت کےلیے اعلی تربیت یافتہ عملے اور ڈیجیٹل حج آپریشنز کے جامع نظام نے حج خدمات کی بہتر و منظم فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔
ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا تھا’ سفرِ حج جو کبھی بہت مشقت و تھکا دینے والا ہوتا تھا اب بہترین اور مثالی خدمات کی فراہمی کے باعث آسان اور اطمینان بخش ہو گیا ہے۔‘
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت کے پیشِ نظراللہ کے مہمانوں کی خدمت اولین ترجیح ہے۔
وزیر حج کا کہنا تھا ’ سو برس قبل حجاج کی تعداد 50 ہزار ہوا کرتی تھی جو اب 20 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔‘
مملکت دنیا بھر سے آنے والے ضیوف الرحمان سفرِ حج کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ 33 ممالک کا دورہ کیا تاکہ حجاج کی ضرورتوں کا جائزہ لیے کر فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔
انہوں نے حج کے حوالے سے حکمت عملی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ’ 2024 تک جامع منصوبے مرتب کیے ہیں ۔ سالانہ بنیادوں پر حج آمور کو منظم کیا جاتا ہے جس کا آغاز 12 ذوالحجہ سے آئندہ برس کےلیے کیا جاتا ہے۔‘