سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے کہا ہے کہ’ دنیا کو معدنیات کے شعبے میں 10 برس کےلیے سرمایہ کاری کے لیے 6 ٹریلین ڈالر درکار ہیں۔‘
الاقتصادیہ کے مطابق ریاض میں بین الاقوامی کان کنی کانفرنس کے افتتاحی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر صنعت نے مزید کہا’ عالمی سطح پر معدنیات کی بڑھتی ہوئی طلب کوپورا کرنے کےلیے بین الاقوامی تعاون ضروری ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
قصیم ریجن میں کون کون سی قیمتی معدنیات کے ذخائر ہیں؟Node ID: 880088
کانفرنس میں 90 ممالک کے نمائندوں نے شریک ہوں گے جن میں جی 20 کے 16 ممالک شامل تھے۔
اجلاس میں 50 وزرا، 13 نائب وزیر اور 50 عالمی اداروں کے سرکاری وغیر سرکاری اداروں کے اعلی عہدیدار شرکت کریں گے۔‘
آئندہ اجلاس میں جوامور سامنے لائیں جائیں گے ان میں تین وزارتی اجلاسوں کے اقدامات کے حوالے سے گزشتہ برس کے دوران کان کنی کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر غور کیا جائے گا۔