Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان ٹیسٹ: کرکٹ کی تاریخ کا چوتھا مختصر ترین ٹیسٹ میچ ثابت

تیسرا مختصر ترین ٹیسٹ میچ  ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان برج ٹاؤن میں جنوری 1935 کو کھیلا گیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کرکٹ کی تاریخ کا 2577 واں میچ تھا۔
یہ میچ اس لحاظ سے بھی تاریخی تھا کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے مختصر ترین (کیے گئے بولز کے حساب  سے) میچوں میں چوتھا مختصر ترین میچ ثابت ہوا۔
میچ کا 125.1 اوورز یعنی  751 گیندوں میں ہی نتیجہ آگیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ پاکستان نے تیسرے ہی دن 127 رنز سے جیت لیا، جس میں کُل نو وکٹیں لے کر آف اسپنر ساجد خان نے کلیدی کردار ادا کیا۔

جمعہ 17 جنوری کو شروع ہونے والا یہ ٹیسٹ میچ اتوار 19 جنوری کے روز تیسرے دن کے دوسرے سیشن میں ہی اختتام کو پہنچا۔
اس میں اہم ترین کردار پاکستانی بولروں ساجد خان، ابرار احمد اور نعمان علی کا رہا۔ میچ کی تمام 20 وکٹیں  پاکستانی سپنرز نے لے لیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین میچ انڈیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان جنوری 2024 کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا گیا تھا۔ یہ میچ انڈیا نے دوسرے ہی دن جیت لیا تھا۔
اس ٹیسٹ میں صرف 81 اوورز یعنی 486 بولز کا میچ ہوا۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں فروری 1982 میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ ہے۔ اس میچ میں صرف 107 اوورز یعنی 642 گیندیں کی گئیں۔

جمعہ 17 جنوری کو شروع ہونے والا یہ ٹیسٹ میچ اتوار 19 جنوری کے روز تیسرے دن کے دوسرے سیشن میں ہی اختتام کو پہنچا۔ (فوٹو: اے ایف پی)

یہ میچ آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 72 رنز سے جیت لیا تھا۔
پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی تاہم آسٹریلوی بولز نے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچایا تھا اور دو مرتبہ بیٹنگ کرنے کے باجود جنوبی افریقہ کے بلے باز آسٹریلوی ٹیم کی پہلی اننگز کے مختصر سکور کے آدھے ہی بنا سکے۔
تیسرا مختصر ترین ٹیسٹ میچ  ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان برج ٹاؤن میں جنوری 1935 کو کھیلا گیا تھا۔
یہ میچ صرف 112 اووز میں ہی نمٹ گیا یعنی پورے میچ میں 675 گینیدں کی گئیں۔ یہ میچ انگلینڈ نے چار وکٹوں سے جیتا تھا۔   
 

شیئر: