سعودی عرب میں قصیم ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل بن سعود نے سعودی ایتھلیٹ لڑکی فجر السمری کو تھائی لینڈ میں ہونے والے خصوصی بچوں کے گیمز میں دو میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق الرس کمشنری سے تعلق رکھنے والی سعودی بچی نے ویٹ لفٹنگ میں گولڈ جبکہ ویٹ لفٹنگ کی بیلنس کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی بچی نے والدین کی مدد کےلیے اشاروں کی زبان سیکھ لیNode ID: 817661
-
دس سالہ سعودی بچی فاطمہ الکتانی کےلیے ’قاری الواعد‘ ایوارڈNode ID: 880364
گورنر قصیم ریجن شہزادہ ڈاکٹر فیصل بن مشعل نے بچی کو گورنریٹ میں مدعو کیا اور اس کی جیت پر اسے مبارک باد دیتے ہوئے اسے وطن عزیز اور علاقے کا فخر قراردیا ۔
ایتھلیٹ فجر السمری نے اس موقع پر گورنر قصیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گورنر کی جانب سے کی جانے والی حوصلہ افزائی اس کی کامیابیوں کے مزید در کھولے گی۔