Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان 15 سال بعد پہلے دورے پر لبنان پہنچ گئے

لبنانی وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر انکا استقبال کیا (فوٹو، ایکس )
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان جمعرات کی شام لبنان پہنچ گئے ہیں۔
شہزادہ فیصل بن فرحان کا دورہ گذشتہ 15 سالوں میں لبنان کا کسی بھی سعودی اعلی عہدیدار کا پہلا دورہ ہے۔ 
لبنان پہنچنے پر ایئرپورٹ پر ان کا استقبال لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے کیا۔
العربیہ نیوز کے مطابق لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ’مملکت، لبنان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔ لبنان کی صورتحال کو پرامید انداز میں دیکھتے ہیں۔‘
وزیر خارجہ نے اصلاحات کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کے عمل سے لبنان پر دنیا کا اعتماد بڑھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنانی صدر سے جنگ بندی کے معاہدے کی پابندی اور اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے 15 برس کے وقفے کے  بعد کسی بھی سعودی عرب کے اعلی سطح کے ذمہ دار کا یہ پہلا دورہ لبنان ہے۔

شیئر: