متحدہ عرب امارات لبنان میں سفارت خانہ دوبارہ کھولے گا
اماراتی صدر نے لبنان کے نئے صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زاید بن آل نہیان نے سنیچر کو لبنان کے نئے صدر جوزف عون سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
وام کے مطابق رابطے کے دوران اماراتی صدر نے جوزف عون کو لبنان کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
لبنان کی قیادت کرنے، اس کے عوام کی ترقی اور استحکام کے حوالے سے کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے ملکر کام کرنے کی امید ظاہر کی جس سے علاقائی سلامتی اور استحکام کو فروغ مل سکے۔
لبنان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے اور اس کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے حوالے سے تمام کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماوں نے بیروت میں امارات کے سفارتخانے کو دوبارہ کھولنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔
لبنانی صدر نے آنے والے دنوں میں دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہر سطح پر لبنان کے لیے متحدہ عرب امارات کی سپورٹ کی تعریف کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، تعاون کو بڑھانے کے ساتھ مشترکہ مفاد کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔