Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی نژاد امریکی ریپر عمر افندم دبئی میں پرفارم کریں گے

سعودی عرب میں پیدا ہونے والے فنکار نہ صرف ریپر ہیں بلکہ قصہ گو شاعر بھی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام
شامی نژاد امریکی ریپر عمر افندم 25 جنوری کو دبئی کے  قوز آرٹس فیسٹیول کے سٹیج پر جلوہ گر ہوں گے، وہ 2009 میں ڈیبیو پرفارمنس کے بعد دوسری بار امارات آ رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق نیویارک میں مقیم عمر افندم نے کہا ہے ’وہ عرب دنیا میں پرفارم کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اور پہلی بار یہ کہنے پر خوش ہیں کہ وہ ’ آزاد ریاست شام’ سے ہیں۔
عمر افندم نہ صرف ریپر ہیں بلکہ ایک قصہ گو شاعر بھی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے خود کو ایک تھیٹر میں خوبصورت انداز میں اپنی شاعری پیش کی ہے۔
امریکی ریپر کا کہنا ہے ’جب میں سٹیج پر ہوتا ہوں تو صرف گانے نہیں گاتا یا شاعری نہیں سناتا بلکہ سامعین کو سنائی جانے والی کہانی کے ساتھ جوڑتا ہوں۔
فیسٹیولز میں مجھے تھیٹر بہت پسند ہیں اور سامعین کے سامنے پرفارم کرنے سے میں خود کو زیادہ آرام دہ ماحول میں محسوس کرتا ہوں۔
افندم کا موسیقی میں خاص انداز کلاسک ہپ ہاپ کو روایتی عرب ثقافت کے عناصر کے ساتھ جوڑتا ہے، انہوں نے بوب مارلے، سعدے، صباح فخری اور فیروز جیسے فنکار سے تحریک حاصل کی ہے۔

سامعین کو سٹیج سے سنائی جانے والی کہانی کے ساتھ جوڑتا ہوں۔ فوٹو عرب نیوز

ریپر نے بتایا ’میری پرورش میں موسیقاروں کے ساتھ ساتھ شعراء بھی شامل تھے۔ جن میں شام کے نغمہ نگار نزار قبانی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ،میں اپنی البم میں نزار قبانی کے کلام کا ترجمہ  پیش کرتا ہوں۔
موسیقی میں زیادہ تر موجودہ یا ماضی کے واقعات پر سماجی تبصرے ہوتے ہیں جس پر ریپر کا کہنا ہے’ بعض اوقات آپ کو دوا نگلنے کے ساتھ چینی کا چمچ شامل کرنا پڑتا ہے اور میری موسیقی یہی کام کرتی ہے۔

 افندم 2009 میں ڈیبیو پرفارمنس کے بعد دوسری بار امارات آ رہے ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

عمر افندم نے وضاحت کی میرے خیال میں موسیقی میں جذبات اور معنی اتنے ہی اہم ہوتے ہیں جتنے الفاظ میں ہوتے ہیں اور موسیقی دل اور دماغ سے مخاطب ہوتی ہے۔ 
سعودی عرب میں پیدا ہونے والے عمر آفندم  کے لیے موسیقی کی دنیا میں کامیابی آسان نہیں تھی، لاس اینجلس منتقل ہونے کے بعد بھی انہیں کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔
43 سالہ ریپر نے پرجوش انداز میں کہا ’نیویارک میرے دل میں خاص مقام رکھتا ہے لیکن امید ہے میں اپنی جائے پیدائش سعودی عرب اور اپنی مادر ارضی شام میں ضرور پرفارم کروں گا۔
 

شیئر: